بھٹکل:31؍مارچ (ایس اؤ نیوز) موسم باراں کی آمد کے لئے ابھی 2مہینے باقی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے قومی شاہراہ توسیع کا تعمیری کام مزید رفتار پکڑ رہاہے۔ تعلقہ کے سرپن کٹہ میں محکمہ تحصیل کے افسران ، تحصیلدار ایس روی چندرا کی موجودگی میں متعینہ مقامات کا پنچ نامہ کرتے ہوئے اراضی حصولیابی افسران کومنتقل کیاگیا ۔
اس سلسلےمیں بات کرتےہوئے تحصیلدار روی چندر ا نے بتایا کہ سرپن کٹہ حدود میں زمینات کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔ ضلع ڈی سی کی ہدایات کے مطابق قریب 15متعینہ مقامات کا پنچ نامہ کیاگیا اور متعلقہ زمین افسران کے حوالے کی گئی ۔ تعلقہ کے بقیہ معاملات کی کارروائی بھی جاری ہے وہاں بھی بہت جلد کارروائی کرتےہوئے متعلقہ زمین افسران کو سونپے جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اب قومی شاہراہ کی توسیع کا کام رفتار پکڑے گاالبتہ اس تعلق سے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانہ انسپکٹر بھرت ، تحصیل انسپکٹر کے شمبھو موجود تھے۔